Live Updates

کسی بھی حکومتی عہدے سے محروم عامر لیاقت حسین کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے مجھے فارم میں آنے کی ہدایت کی ہے، پیغام دیا ہے کہ اوور کروانے کا وقت آن پہنچا ہے: رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی پیر 21 جنوری 2019 21:08

کسی بھی حکومتی عہدے سے محروم عامر لیاقت حسین کو وزیراعظم نے خوشخبری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) کسی بھی حکومتی عہدے سے محروم عامر لیاقت حسین کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی، رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے مجھے فارم میں آنے کی ہدایت کی ہے، پیغام دیا ہے کہ اوور کروانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی اس دوران کراچی کی سیاسی صورت حال پرگفتگو ہوئی۔ اس دوران سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم کا واقعے کے ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔ جبکہ مجھے فارم میں آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اوور کرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات