سینیٹ اجلاس ،قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز اور سینیٹرز نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کردیں

پیر 21 جنوری 2019 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر عبدالرحمان ملک نے چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سینیٹ میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جبکہ سینیٹر محسن عزیز چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے سینیٹر قرة العین مری کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نقطہ پر ایم ایس پریمیئر آئل پاکستان ہولڈنگ کے حصص کے فروخت کے متعلق اور سینیٹر امام الدین شوقین کی جانب سے سندھ میں گیس سپلائی کے متعلق اور قلات ، مستونگ اور زیارت گیس سپلائی کی قلت اور سندھ میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق اٹھائے گئے نکات پر رپورٹ پیش کی جبکہ سینیٹر مشاہد اللہ چیئر مین قائمہ کمیٹی ہوا بازی نے سینیٹر گیان چند کی جانب سے اٹھائے گئے پی آئی اے افسران کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میںملوث ہونے کے نقطہ پر رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کی جبکہ سینیٹر فیصل جاوید کا چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی اور ادبی ورثہ نے سینیٹر محمد علی خان سیف کی جانب سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پشتونوں کے خلاف ہتک امیز کلمات اور سینیٹر محمد عثمان کاکڑ کی جانب سے ایک اشتہار میں پشتونوں کی تضحیک سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔