خوشاب، کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 22 جنوری 2019 15:14

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) عبادت نثار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا ڈی سی خوشاب کے ہمراہ اے سی آفس قائدآباد میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اور ڈی سی او خوشاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں اس مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کے مسائل کوسن کر ان کے حل کے لیے ان کے سامنے متعلقہ افسر ان کو ہدایات جاری کرنا ہے تاکہ ان مسائل کو قانون کے مطابق فوری حل کیا جاسکے۔

مزید ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ایک ساتھ کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے انصاف کی فراہمی ہے اور دور دراز علاقوں میں موجود عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر آ کر حل کرنا ہی. ڈی پی او خوشاب اور ڈی سی خوشاب نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے، شکایات کے ازالہ کی ہر ممکن یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :