Live Updates

پاکستان کا بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

بلیسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 16:58

پاکستان کا بلیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2019ء) :زمین سے زمین مارکر کرنے والے بلیسٹک میزائل نصر کی تربیتی لانچ کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے زمین سے زمین مارکر کرنے والے بلیسٹک میزائل نصر کا کامیباب تجربہ کر لیا ہے۔ بلیسٹک میزائل نصر سے آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربہ پاکستان کی آپریشنل استعداد بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ زمین سے زمین تک مختصر فاصلے تک مارک کرنے والے نصر میزائل کا تجربہ کیا گیا جو کہ کامیاب رہا،نصر میزائل انتہائی کامیابی سے 'شوٹ اینڈ اسکوٹ' ویپن سسٹم کا حامل ہے۔ویپن سسٹم بھرپور دفاعی صلاحیت کاحامل ہے۔نصر میزائل بلیسٹک میزائل،ا ئیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجربے سے آرمی اسٹریٹجیک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا،سی جے سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سروسز چیفس نے پاک فوج کو کامیاب تجربہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات