Live Updates

اداکار شان کا وزیر اعظم عمران خان کو تاریخی الفاظ میں خراج تحسین

عمران خان وہ آخری سرجن ہیں جو خون میں لت پت ہماری دھرتی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،وہ ہماری آخری امید ہیں

جمعرات 24 جنوری 2019 21:20

اداکار شان کا وزیر اعظم عمران خان کو تاریخی الفاظ میں خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) اداکار شان نے وزیر اعظم عمران خان کو تاریخی الفاظ میں خراج تحسین پیش کر دیا۔اداکار شان کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ آخری سرجن ہیں جو خون میں لت پت ہماری دھرتی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔تاہم جب سے عمران خان نے وزارت اعظمیٰ سنبھالی ہے تب سے عوام کی امیدیں بہت بڑھ چکی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان اپنے عوامی اقدامات سے اس حکومت کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اب بھی عوام و خواص وزیر اعظم عمران خان سے پر امید ہیں۔اداکار شان نے بھی وزیر اعظم کو تاریخی الفاظ میں خراج تحسین پیش کردیا۔
 انکا کہنا تھا کہ عمران خان وہ آخری سرجن ہیں جو خون میں لت پت ہماری دھرتی ماں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہمارا مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ،آپ انکو لیڈر تسلیم کرتے ہوں یا نہ ہوں مگر وہ پاکستان کی آخری امید ہیں۔                                       
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات