سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر 21فروری کی تاریخ مقرر کردی

جمعہ 25 جنوری 2019 21:10

سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف درخواست ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے خلاف جمعہ کودرخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر 21فروری کی تاریخ مقرر کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو عارف علوی خلاف ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی نے جس عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی وہ کہاں ہی درخواست گزارنے کہاکہ عارف علوی نے 1977 میں دائر سول سوٹ کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی گئی، عدالت نے عملے کو حکم دیا کہ عارف علوی کے خلاف سول سوٹ کے آر این پی(عدالتی ریکارڈ) کو بھی اس درخواست کا حصہ بنایا جائے، درخواست گزار نے کہاکہ عارف علوی نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی،موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بھی عارف علوی کے خلاف حکم نامہ جاری کیا تھا،ڈاکٹر عارف علوی نے خود علویہ تبلغ ٹرسٹ کا ’’کوٹرسٹی‘‘ظاہر کیا ،ہاکس بے پر نمک بینک کے دعوے میں خود کو’’ٹرسٹی‘‘ظاہر کیا،1977 سے عدالت میں زیر سماعت کیس میں تین بار عارف علوی نے حلف نامہ میں غلط بیانی کی،عارف علوی نے جعلی دستاویزات جمع کراکر ہاکس نے 18 سو دس ایکڑزمین اپنے کے کیس کا فیصلہ اپنے حق میں کرایا،عدالتی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے والا ملک کا صدر نہیں بن سکتا،صدر پاکستان عارف علوی کو نااہل کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔