باچاخان اور ولی خان نے تمام قومیتوں اور اکائیوں کے لئے آواز بلند کی، حاجی نظام کاکڑ

اتوار 27 جنوری 2019 17:30

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام رائج ہے مگریہ آمریت کی جدید شکل ہے اور یہ آمریت سے بھی بد تر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل ضلع ہرنائی کے زیر اہتمام باچاخان کی 31ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 13ویں برسی کے موقع پر تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی تقریب کے دوران دونوں شخصیات کو ان کی قومی ، وطنی ، جمہوری اور سیاسی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ولی داد میانی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محبت کاکا،چیئرمین جمال شاہ ،صوبائی کونسل ممبر دین محمد کاکڑ،پی ایس ایف کے صوبائی پریس سیکرٹری صدام بازئی ، سنیئر صدر سید عارف شاہ، ضلعی ترجمان ملک کامران ترین،تحصیل شاہرگ کے صدر ملک محمد زمان ترین ،سید یوسف شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں اکابرین نے انتہائی شاندار اور تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے تمام قومیتوں اور اکائیوں کے لئے آواز بلند کی اور انگریز سامراج کو خطے سے نکالنے کے لئے تاریخی جدوجہد کی جس کی بدولت خطے کے لوگوں کو بنیادی حقوق میسر آئے مقررین نے دونوںرہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج مخالفین فخر افغان اور ان کے فرزند رہبر تحریک خان عبدولی خان کے سیاسی سوچ کے تعریف کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :