
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
یو این
اتوار 6 جولائی 2025
02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یوکرین پر روس کے تازہ ترین ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان سے ژیپوریژیا جوہری بجلی گھر کے تحفظ کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل نے یوکرین پر حملوں میں بڑھتے ہوئے انسانی نقصان پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ حالیہ حملوں سے ژیپوریژیا جوہری پلانٹ کو بجلی کی فراہمی مثاثر ہوئی ہے جس سے جوہری سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
(جاری ہے)
بجلی بند ہونے کا 9واں واقعہ
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) نے بتایا ہے کہ جمعے کو ژیپوریژیا پلانٹ پر حملوں کے نتیجے میں اسے باہر سے بجلی فراہم کرنے کے نظام کو نقصان پہنچا جس کے باعث پلانٹ کو تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک ڈیزل کے جنریٹروں سے بجلی فراہم کرنا پڑی۔
بعد ازاں پلانٹ کی بجلی بحال ہو گئی تاہم، فروری 2022 میں جنگ شروع ہونے کے بعد یہ اس مرکز کی بجلی بند ہونے کا نوواں واقعہ ہے۔
'آئی اے ای اے' کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے خبردار کیا ہے کہ ژیپوریژیا پلانٹ پر صورتحال انتہائی نازک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے کسی جوہری مرکز کو باہر سے مہیا کی جانے والی بجلی کی فراہمی بند ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے اب ایسے واقعات عام ہو رہے ہیں۔
جوہری تحفظ کو خطرہ
یوکرین کے جنوبی حصے میں واقع ژیپوریژیا پلانٹ یورپ میں جوہری بجلی کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اگرچہ اس کے چھ ری ایکٹر 2024 سے 'کولڈ شَٹ ڈاؤن' حالت میں ہیں لیکن اب بھی انہیں ری ایکٹر کا مرکزی حصہ ٹھنڈا رکھنے، حد سے زیادہ گرمی سے بچنے اور اس کے نتیجے میں تابکاری کے ممکنہ اخراج کو روکنے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
حالیہ واقعے میں بجلی بند ہو جانے کے بعد پلانٹ میں ڈیزل سے چلنے والے 18 جنریٹروں کو فعال کیا گیا تاکہ اسے ٹھنڈا رکھنے کا نظام کام کرتا رہے۔ 'آئی اے ای اے' نے بتایا ہے کہ پلانٹ پر دس روز کی ضروریات کا ڈیزل موجود ہے جبکہ ضرورت ہونے پر مزید ڈیزل منگوانے کا انتظام بھی موجود ہے۔
جنگ شروع ہونے سے قبل ژیپوریژیا پلانٹ کو بجلی کی فراہمی کے دس ذرائع تک رسائی حاصل تھی جبکہ اب ان میں ایک ہی باقی رہ گیا ہے۔ 'آئی اے ای اے' کی ٹیمیں پلانٹ پر موجود ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
تیونس: حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں کو قید کی سزائیں
-
افغانستان: طالبان رہنماؤں کے خلاف آئی سی سی کے وارنٹ گرفتاری
-
مجھے روزانہ 22 گھنٹے مجھے 6x8 کے سیل میں بند رکھا جاتا ہے
-
آخری سانس تک ظلم کے خلاف کھڑا رہوں گا
-
جو عہدہ دار اس تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہو جائے
-
ڈی ہاڈ اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ،
-
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گورننس اور سرکاری شعبے کی جدت پر تعاون مزید مستحکم
-
پی ٹی آئی کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوئیں یہ مستقبل میں سنوائی جاسکتی ہیں
-
مذاکرات کا وقت گزر چکا
-
عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے پیدائشی شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.