ناموردانشوراورسابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ پنجاب فخرالدین بلے کی 15ویں برسی آج منائی جائے گی

اتوار 27 جنوری 2019 17:40

ملتان ۔27جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2019ء) نامور شاعر،دانشورکئی کتابوں کے مصنف اورسابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ پنجاب سیدفخرالدین بلے کی 15ویں برسی (آج ) پیر کو منائی جارہی ہے ۔فخرالدین بلے 15دسمبر1930ء کومیرٹھ میں پیداہوئے۔انہوںنے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کیں تحریک پاکستان میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آپ ایم ایس ایف علی گڑھ کے جوائنٹ سیکرٹری تھے ۔دوران ملازمت آپ محکمہ اطلاعات ،محکمہ سیاحت ،آرٹس کونسل سوشل ویلفیئر سمیت کئی محکموں سے منسلک رہے۔کراچی ،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان ،بہاولپوراورسرگردھامیںقیام کے دوران آپ نے علم وادب اورفنون لطیفہ کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں۔وہ مختلف اخبارات سے بھی منسک رہے اورکئی سرکاری جرائد کی ادارت کی ۔28جنوری 2004کوان کاملتان میں انتقال ہوا ۔