چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کئے، ڈاکٹرزین علی بھٹی

منگل 29 جنوری 2019 22:00

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان ٹکٹ ہولڈر این اے 80، ڈاکٹرزین علی بھٹی نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کئے ہیں اس وقت بھی وہ ملک وقوم کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال انتہائی افسوسناک ہے تاہم اس پر بعض عناصر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں کہا کہ ق لیگ کا دور مزدور کسان اور تاجر سمیت ہر طبقے کے لئے سودمند تھا اور اس وقت ملک میں بے مثال ترقی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :