پاکستان کے سابق صدر یحییٰ خان کا102واں یوم پیدائش 4فروی کو منایا جائے گا

جمعہ 1 فروری 2019 12:11

پاکستان کے سابق صدر یحییٰ خان کا102واں یوم پیدائش 4فروی کو منایا جائے ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) پاکستان کے سابق صدر یحییٰ خان کا102واں یوم پیدائش 4فروی کو منایا جائے گاوہ پاکستان کے پانچویں صدر تھے جو کہ 25مارچ 1969ء سے 20دسمبر 1971ء تک ملک کے صدر رہے ۔ یحییٰ خان4فروری 1917ء کو پنجاب کے شہر چکوال میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم گجرات اور لاہور سے مکمل کی انہوں نے 1938ء میں فوج میں کمیشن حاصل کیادوسری جنگ عظیم کے دوران انہوں نے مختلف محاذوں پر خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے بعد یحییٰ خان پاک فوج کے کلیدی عہدوں پر فائز رہے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں انہوں نے کارہائے نمایاں سرنجام دیے جس کے بدلے میں انہیں ہلال جراًت سے نوازا گیا۔25مارچ 1969ء کو ایوب خان کے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد یحییٰ خان نے اقتدار سنبھال لیا16دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان میں بھارتی قبضے کی وجہ سے عوام یحییٰ خان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی جس کے بعد یحییٰ خان نے 20دسمبر 1971 ء کو اقتدار پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹوکے حوالے کر دیا ۔یحییٰ خان 10اگست 1980ء کو 63برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔