کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9ریکارڈ

زلزلے کی گہرائی 15کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز

ہفتہ 2 فروری 2019 15:02

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) شہر قائد میں ہفتہ کو2.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ 12 بجکر 39منٹ پر ریکارڈ ہوا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :