ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاعلم ہیں ،سینیٹر پرویز رشید

نواز شریف نے اگر ڈیل کرنا ہوتی تو اپنی بیٹی سمیت جیل نہ جاتے ہماری تنقید کی وجہ سے ہمیں پی اے سی میں شامل کیا گیا ا،تنقید کی وجہ سے ہی منی بجٹ میں ووٹنگ نہیں کرائی گئی،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 2 فروری 2019 21:43

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاعلم ہیں ،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاعلم ہیں نواز شریف نے اگر ڈیل کرنا ہوتی تو اپنی بیٹی سمیت جیل نہ جاتے‘ ہماری تنقید کی وجہ سے ہمیں پی اے سی میں شامل کیا گیا اور تنقید کی وجہ سے ہی منی بجٹ میں ووٹنگ نہیں کرائی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام میں نواز شریف کی صحت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے ہمیں میڈیا کے ذریعے نواز شریف کی صحت کا علم ہوتا ہے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کی صحت کے بارے میں لاعلم ہیں یہ باتیں تشویش اور فکر مندی میں اضافے کے باعث بنتی ہیں نواز شریف کا علاج انہی ڈاکٹروں کو کرنا چاہیے جنہوں نے سرجری کی۔

نواز شریف نے اگر ڈیل کرنی ہوتی تو انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ جیل کاٹنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ نواز شریف کبھی ڈیل نہیں کریں گے ہم اس وقت پارلیمانی سیاست کررہے ہیں ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے عوامی سیاست آگے بڑھانا چاہے تھے انتخابات کے وقت اس سیاست کی ضرورت تھی ہماری تنقید کی وجہ سے ہمیں پی اے سی میں شامل کیا گیا۔