سائبیریا میں شدید سردی،درجہ حرارت منفی 60تک گر گیا، پروازیں منسوخ

تعلیمی ادارے بند،ٹریفک سڑکوں سے غائب، شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان

بدھ 6 فروری 2019 12:33

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2019ء) روس کے علاقے سائبیریا میں شدید سردی کا زور جاری ہے، جنوری کے بعد فروری میں بھی درجہ حرارت منفی 60تک گر گیا۔ شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے کچھ علاقوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند کر دیے گئے، ٹریفک سڑکوں سے غائب ہو گیا جبکہ برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ سائبیریا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 67 تک گیا تھا جبکہ سائبیریا کا کم ترین درجہ حرارت منفی 68کا ریکارڈ 85سال قبل 1933ء میں بنا تھا۔

متعلقہ عنوان :