Live Updates

ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ اب باقاعدہ پیکج کی بات ہو رہی ہے

جس پیکج کی بات ہو رہی ہے اس میں حسن ، حسین ، مریم اور اسحاق ڈار بھی شامل ہیں، 8 فروری کو قوم کے سامنے تازہ ترین اپ ڈیٹس لاوں گا: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 فروری 2019 11:18

ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ اب باقاعدہ پیکج کی بات ہو رہی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2019ء)  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ اب باقاعدہ پیکج کی بات ہو رہی ہے، جس پیکج کی بات ہو رہی ہے اس میں حسن ، حسین ، مریم اور اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیل یا ڈھیل کی باتیں اب پرانی ہوگئی ہیں۔ اب شریف خاندان اپنے لیے پیکج حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس پیکج کی بات ہو رہی ہے اس میں حسن ، حسین ، مریم اور اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔ کوئی ڈھیل یا ڈیل وزیراعظم کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ اس حوالے سے 8 فروری کو قوم کے سامنے تازہ ترین اپ ڈیٹس لاوں گا۔ واضح رہےکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گرد جب سے گھیرا تنگ ہوا ہے تب سے ہی این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس وقت بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو این آر او کی خبریں مزید زور پکڑ گئیں ۔وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سزا معطلی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی رہائی نے این آر او کے تاثر کو مزید تقویت دی ۔تاہم اس حوالے سے حکومت بھی بارہا اس بات کو دہراتی رہی ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے لیے این آر او چاہتی ہے لیکن ہم کسی قسم کی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ہمیشہ ہی ڈیل کی خبروں کی تردید کی ہے۔تاہم ایک مرتبہ پھر این آر او کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف اس وقت ڈیل کی کوششوں میں ہیں اور وہ کس کے ذریعے ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں یہ بات میں وزیر اعظم سے پوچھ کر بتاوں گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا میں آپکو بتا دوں کہ نواز شریف شہباز شریف جتنے چالاک آدمی نہیں ہیں ۔

1999 میں بھی جو ڈیل ہوئی تھی وہ شہباز شریف اور برگیڈئیر نیاز کی کوششوں سے ہوئی تھی۔اسی ڈیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی خاور گھمن نے کچھ روز قبل بتایا کہ شریف فیملی کے لیے بڑی شدت اور اہتمام کے ساتھ این آر او کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اانہوں نے بتایا کہ جنرل (ر) قیوم کے ذریعے یہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انکا کہنا وہ آجکل راہداریوں میں پائے جارہے ہیں اورمرکزی سطح پر بات چیت جاری ہے اور اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے وہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار بھی خفیہ انداز میں متحرک ہو چکے ہیں اور انکی جانب سے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بات بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ جب بھی شریف خاندان پر برا وقت پڑا ہے تو چوہدری نثار کی جانب سے انکی ریلیف کی کوششیں کی گئی ہیں تاہم اب موجودہ صورتحال میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات