Live Updates

سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی شروع

رواں ماہ 500 ملین ڈالر کا ادھار تیل پاکستان پہنچ جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 فروری 2019 23:01

سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2019ء) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔رواں ماہ پاکستان کو 500 ملین ڈالر کا تیل فراہم کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کے لیے جس امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا اس مین ادھار تیل کی فراہمی بھی شامل تھی بعد ازاں اس ادھار تیل کی فراہمی میں مسلسل تاخیر دیکھنے میں آئی جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر ادھار تیل کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔اکنانک افئیر ڈویژن کے مطابق پاکستان کو رواں ماہ 500 ملین ڈالر کا تیل فراہم کر دیا جائے گا جس میں سے 309 ملین ڈالر کا تیل وصول کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران تاریخی معاہدے کیے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان، دوستانہ، برادرانہ اور اقتصادی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔ گوادر میں تعمیر کی جانے والی آئل ریفائنری دنیا کی تیسری بڑی ریفائنری، جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہوگی۔ دوست ملک اور دنیا میں سے زیادہ تیل کی پیداوار والے سعودی عرب نے اپنا کیا وعدہ پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات