سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 حلقوں کی دوبارہ پولنگ کے بعد حلقہ کے نتائج کا فارم 49 جاری کر دیا گیا

جمعہ 8 فروری 2019 11:55

سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 حلقوں کی دوبارہ پولنگ کے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 کے 20 حلقوں کی دوبارہ پولنگ کے بعد حلقہ کے نتائج کا فارم 49 جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کامیاب اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی دوسرے نمبر پر آئے۔زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 91 کے ریٹرننگ آفیسر خورشید عالم کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کے حتمی،غیر سرکاری نتائج کے بعد فارم 49 میں مکمل نتائج جاری کر دیئے،جس میں تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے 112533 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی 106833ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی کے بیٹے آزاد امیدوار نجف علی بھٹی نے 506 ووٹ،بھائی آزاد امیدوار محمد سرور بھٹی نے 797ووٹ ،آل پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری مبشر احمد نے 416 ووٹ،اللہ اکبر تحریک کے حافظ طلحہ سعید نے 10967 ووٹ،متحدہ مجلس عمل کے حافظ فرحان احمد نے 7137 ووٹ،پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق محمود نی7732 ووٹ،تحریک لیبک کے ندیم اعوان نے 12354ووٹ حاصل کئے ان کے علاوہ آزار امیدواروں میں جاوید خاور نے 557ووٹ،رحمان عادل نے 2584 ووٹ،محمد شہزاد نے 4149 ووٹ،محمد علی نے 4457 ووٹ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح حلقہ کے تیرہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ اور 20 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ پولنگ رہی۔حلقہ این اے 91 کے 253356 مردانہ،204565 زنانہ سمیت 457921 ووٹران تھے جہنوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔تاہم حلقہ کے نتائج کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ سے مشروط کر رکھا ہے اور 31 جنوری کو درخواست گزار کی پولنگ رکوانے کی استدعا کو مسترد کر کے مشروط ری پولنگ برقرار رکھی تھی جن پر دو فروری کو 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ری پولنگ میں ووٹ کاسٹ کا شرح تناسب 53.57فیصد رہا تھا۔