Live Updates

مریم نواز سے صحافیوں کی ڈکٹیشن لینے والی چیٹ کا سکرین شاٹ، سلیم صافی نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دے دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا سکرین شاٹ حقیقت ثابت ہو گیا تو صحافت چھوڑ دوں گا،سلیم صافی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 فروری 2019 18:52

مریم نواز سے صحافیوں کی ڈکٹیشن لینے والی چیٹ کا سکرین شاٹ، سلیم صافی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 فروری 2018ء) :معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے مریم نواز سے صحافیوں کی ڈکٹیشن لینے والی چیٹ کے سکرین شاٹ کی ذمہ داری تحریک انصاف پر ڈالی دی۔ سلیم صافی نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا سکرین شاٹ حقیقت ثابت ہو گیا تو صحافت چھوڑ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک واٹس ایپ گروپ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں پاکستان کے مختلف معروف اینکرز کو مریم نواز سے ہدایات لیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے تاہم اس کے سامنے آتے ہی یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ یہ سکرین شاٹ اصل ہے یا نہیں کچھ لوگ اس کو اصل قرار دے رہے تھے جبکہ متعدد کا کہنا تھا کہ یہ فیک ہے ۔

اس سکرین شاٹ میں جن صحافیوں کو مریم نواز سے ڈکٹیشن لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ان میں سے اکثر حکومت کے مخالف ہیں جن میں سلیم صافی ،منصور علی خان ،عاصمہ شیرازی اور دیگر شامل ہیں تاہم عاصمہ شیرازی نے اس فیک سکرین شاٹ کے خلاف ایف آئی اے میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سلیم صافی نے اس فیک سکرین شاٹ کی تشہیر کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ اس حد تک بڑھ چکا ہے ،اسی لئیے وہ ان الزامات کا جواب نہیں دیتے تاہم یہ سکرین شاٹ سینئیر صحافیوں کی جانب سے بھی شئیر کیا گیا ہے اس لئیے میں اس پر وضاحت دینا ضروری سمجھتا ہوں ۔
انکا کہنا تھا کہ مریم نواز اور دیگر سے میرا آخری رابطہ بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کے سلسلے میں ہوا تھا اور اس کے بعد کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں ہوا۔انکا کہنا تھا کہ وہ کسی کی ہدایت پر ہونے والی صھافت پر لعنت بھیجتے ہیں اور اگر کسی کی جانب سے یہ ثابت کر دیا جائے کہ سکرین شاٹ درست ہے تو میں معافی مانگتے ہوئے صحافت سے دستبردار ہو جاوں گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات