کراچی کو اسی حساب سے پیسہ ملنا چاہیے کیونکہ یہ پیسہ کراچی کی امانت ہے،مصطفی کمال

منگل 12 فروری 2019 18:59

کراچی کو اسی حساب سے پیسہ ملنا چاہیے کیونکہ یہ پیسہ کراچی کی امانت ہے،مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ گیارہ دفعہ الیکشن جیتنے کے باوجود اگر قیادت مخلص ہوتی تو بے حساب قربانیوں کے بعد مہاجروں کی آنے والی تین سو سالوں تک کی نسلوں کے مسائلِ حل ہو چکے ہوتے لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوا گیارہ دفعہ الیکشن تو جیت گئے لیکن مہاجر قوم ناکام ہو گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی کھتری محلے میں منعقد کارنر میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی شہہ رگ ہے اور پاکستان کو 70 فیصد ریوینیو دیتا ہے اس کے باوجود بھی میرے شہر کو کچرا کنڈی اور میرے شہرکے لوگوں کے لئے نہ ہی بہتر اسپتال، نہ تو بہترٹرانسپورٹ اور نہ ہی کوئی سیوریج کا نظام ہے اور تو اور تعلیم کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی کی عوام فضلہ ملا پانی پینے پر مجبور ہیکیونکہ کراچی سے کوئی مخلص نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 70فیصد ریونیو دیتاہے کراچی کو اسی حساب سے پیسہ ملنا چاہیے کیونکہ یہ پیسہ کراچی کی امانت ہے، انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات کے خاطر اس شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،اس شہر کے مئیر کو کراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اورتمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کے فنڈ آتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا گیاانہوں نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی واحد جماعت ہے جو اس شہر کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتی ہیانہوں نے کہاکہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا دیا اور اس جھنڈے کو ماننے والا ہر انسان ہمارا بھائی ہے میں آپ لوگوں کو دعوت دینے آیا ہو کہ پی ایس پی کا حصہ بنیں اور پی ایس پی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوقِ کے لئے آواز بلند کریں کیونکہ انشا اللہ آنے والا وقت تمہارا ہے۔