
اسلامی اسکالر نے معروف گیم ''پب جی (PUBG)'' کو مسلمانوں کے لیے حرام قرار دے دیا
اسلامی عالم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اس گیم کے حرام ہونے کی تفصیلات بتائیں
سمیرا فقیرحسین
بدھ 13 فروری 2019
12:26

(جاری ہے)
اس حوالے سے مذہبی اسکالر نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیاجس میں اس گیم کے حرام ہونے اور اس پر فتویٰ جاری کرنے کی وجوہات تفصیلی طور پر بتا دیں۔
ویڈیو پیغام میں اسلامی اسکالر کا کہنا تھا کہ میں آپ کو تحقیق سے بتا بتاؤں گا۔ ''پب جی (PUBG)'' کوئی مذاق یا لطیفہ نہیں ہے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے جو بشارت دی تھی ''پب جی (PUBG)''میں میں نے وہ مکمل طور پر دیکھا۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا تھا کہ قیامت سے پہلے ایک بہت بڑی جنگ ہو گی اور یہ جنگ ایسی ہو گی کہ اس سے پہلے نہ کبھی ایسی جنگ دنیا میں ہوئی ہو گی نہ اس کے بعد کبھی ہو گی۔ ملک شام اس کا میدان بنے گا۔ حضور اکرم ﷺ نے اس جنگ کے اوصساف بتاتے ہوئے فرمایا کہ یہ جنگ اتنی خطرناک ہو گی کہ ہر سو میں سے 99 مریں گے اور ایک بچے گا۔ اُس میں شریک ہونے والوں اور جہاد کرنے والوں کی فضیلت ہے لیکن اس کے علاوہ خوف میں مبتلا ہونے والوں کے لیے جہنم کی وعید ہے۔ اس گیم ''پب جی (PUBG)'' کی چیزیں اس جنگ سے ملتی ہیں۔ جتنی معلومات میں نے اس گیم ''پب جی (PUBG)'' کے بارے میں حاصل کی ہیں وہ یہی ہیں کہ اس گیم میں شوٹ کرنے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔ اس میں سکھایا جا رہا ہے کہ گروپ بنا کر آپ اپنی بندوق سے پورے کے پورے گاؤں پر فائرنگ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گیم کی نحوست ایسی ہے کہ اس کو کھیلنے والا بچہ ماں کے بارہا پُکارنے پر بھی جواب نہیں دیتا۔ اس گیم کی وجہ سے بچوں میں چڑ چڑا پن پیدا ہوجاتا ہے اور بالآخر بات بات پر اُن کا دل ہتھیار اُٹھانے کو کرتا ہے۔ جو ایک مسلمان کے اخلاق اور تعلیمات کے منافی ہے ۔ اسلامی اسکالر نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے 3 ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کردیا، ایران کی تصدیق، جوابی کارروائی کا اعلان
-
ایران کے خلاف امریکی طاقت کے استعمال یو این چیف کا اظہار تشویش
-
سانجھی دنیا سانجھی صحت: یوگا کے عالمی دن پر ہم آہنگی کا پیغام
-
غزہ: بھوک سے لوگوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، انروا
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں شدت سے وسیع نقل مکانی کا خطرہ، یو این ادارے
-
اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں
-
لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عشائیہ
-
پورے نظام کی تبدیلی ضروری ہے، موجودہ نظام انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے
-
سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی وزیرداخلہ کا بیان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے
-
خواجہ آصف جیسے اپنی نوکری لگ جانے پر خوش ہیں
-
ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن یورپ سے نہیں
-
تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.