حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے میں کسر نہیں چھوڑی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 فروری 2019 18:37

حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت عامہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) اینستھیزیا اور سرجیکل آپریشنز کی تعداد میں رواں ماہ 100 فیصد تک اضافہ کیا جا چکا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں رواں پچھلے 43 دن میں 319 آپریشنز کئے گئے ہیں جبکہ دسمبر 2018 میں ان آپریشنز کی تعداد 165 رہی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کی نشاندہی پر ایم ایس فاروق بنگش سے اینستھیزیا اور سرجیکل آپریشنز کے بارے تفصیلی رپورٹ طلب کی، انکا کہنا تھا کہ سال 2019 میں ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ مریضوں کو سہولت دیتے ہوئے اینستھیزیا ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ سول ہسپتال میں ڈاکٹر یوسف شاہ، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر عثمان ضیاء،ڈاکٹر فرزانہ، ڈاکٹر عرفان الحق، ارم خان، ریحان احمد اور زکا الرحمان اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی خالی نشستوں پر بھرتی کا عمل بھی جاری ہے اور صحت عامہ کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :