گھروں میں صفائی کے بجائے صفایا کرنیوالی 9 ماسیاں گرفتار

جمعرات 14 فروری 2019 15:41

گھروں میں صفائی کے بجائے صفایا کرنیوالی 9 ماسیاں گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں صفائی کے بہانے گھروں کا صفایا کرنے والی پاکپتن کی خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔علاقہ مکینوں نے 3 گھروں میں کام کرنے والی خواتین کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو پولیس نے ان کی نشاندہی پر مزید 6 خواتین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گھروں کا صفایا کرنے میں ملوث 3 ماسیوں کو گرفتار کر لیا، جن کی نشاندہی پر گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں کارروائی کر کے مزید 6 خواتین ماسیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی گلشن اقبال طاہر نورانی نے بتایا کہ مضافاتی علاقے میں مقیم خواتین کا گروہ پاکپتن کا رہنے والا ہے اور تمام خواتین آپس میں رشتے دار ہیں۔خواتین گروہ کی ارکان مرد حضرات کی غیر موجودگی میں پہلے کسی بھی بنگلے میں ملازمت حاصل کرکے اعتماد قائم کرتی تھیں اور ایک یا دورز میں موقع پا کر کام دکھا دیتی تھیں۔خواتین سے چوری کے زیورات خریدنے والوں کی بھی تلاش جاری ہے، گرفتار خواتین سے نقدی، زیورات اوردیگر اشیا برآمد کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔