کراچی، گلشن حدید میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق،ایک زخمی

جمعرات 14 فروری 2019 16:26

کراچی، گلشن حدید میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیل ٹائون پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے لنک روڈ کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار عیسی اور حسیب جاں بحق جب کہ دانیال زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا لیکن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔