Live Updates

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اداروں کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ

نسیم کاشانی کو گوادر پورٹ ،عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بینک،ظفر عثمانی کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا سربراہ بنا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 فروری 2019 18:52

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اداروں کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 فروری 2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم اداروں کے سربراہان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد نسیم کاشانی گوادر پورٹ ،عدنان غنی زرعی ترقیاتی بینک اور ظفر عثمانی کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت نے اہم فیصلے کئیے۔اس موقع پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکابینہ سےاجلاس میں سعودی ولی عہدکےدورےپرتفصیلی بات کی۔جب سےحکومت سنبھالی ہےخارجہ سطح پربڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ وفاقی کابینہ نے اہم فیصلے کر تے ہوئے بڑے اداروں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدنان غنی کو زرعی ترقیاتی بینک کی سربراہی دے دی گئی ہے جبکہ گوادر پورٹ کے نئے سربراہ نصیر خان کاشانی ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتیا کہ ظفر عثمانی کو پاکستان اسٹیٹ آئل کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف میں بڑے پیمانے پر اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،اسٹیٹ لائف کارپوریشن میں یونین پر لگادی گئی ہے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کےابتدائی6ماہ میں کابینہ کےصرف5اجلاس ہوئےتھے۔

اب تک کابینہ کے 26 اجلاس ہوئے اور 440 فیصلے کیے ہیں،۔وزیر اعظم کا پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں جانے کا امکان ہے۔انہوں نے سعودی ولی عہد کے استقبال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی جبکہ شہباز شریف کی رہائی کی مذمت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکی رہائی سے منفی تاثر جائے گا۔                                                   
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات