نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کے سوال پر آبدیدہ ہو گئے

میں لاہور میں ہوں لیکن میرا دل پاکستانی عوام اور دبئی میں موجود اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔ پی ایس ایل سے متعلق جواب سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی آواز بھر آئی،کرکٹ صارفین بھی افسردہ ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 فروری 2019 14:48

نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کے سوال پر آبدیدہ ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2019ء) پی ایس ایل 4 کا رنگارنگ میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔گذشتہ روز پہلا باقاعدہ میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین  کھیلا گیا۔پی ایس ایل جہاں کئی لوگوں کے چہروں پر رونق لے آیا ہے وہیں لوگوں کے لیے پی ایس ایل ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والےسابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بات قابل افسوس ہے کہ پی ایس ایل کو شروع کرنے والے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔اسی حوالے سے جب نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں ہوں لیکن میرا دل تو دوبئی میں ہے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ میں اس وقت لاہور میں ہوں لیکن میرا دل اپنے ساتھیوں کے ساتھ،اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیکھا جا سکتا تھا کہ یہ بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کی آواز بھر آئی ہے اور کوئی بھی محسوس کر سکتا تھا کہ نجم سیٹھی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر کس قدر افسردہ اور دکھی ہیں۔
 
 
سوشل میڈیا صارفین نے بھی پی سی بی کے رویے اور حکومت پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چند صارفین نے نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا بہتر نہیں تھا کہ آپ کے جانشین آپ کو بطور مہمان خصوصی پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں بلاتے۔

جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یاد رکھنے اور یاد دلانے کا شکریہ، میں بھی کمی محسوس کروں گا، زندگی میں ایسا ہوتا ہے، اس بار شاندار ٹورنامنٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا لیکن شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اگرمیڈیا سپورٹ اور حوصلہ افزائی نہ کرتا تو پی ایس ایل کی کامیابی ممکن نہیں تھی