Live Updates

تمام جماعتیں سعودی ولی عہد کے استقبال میں ساتھ ہوتیں تو مہمان کی عزت افزائی ہوتی مگرحکومت نے اپوزیشن کو نہ بلا کر غلط کیا ‘قمر زمان کائرہ

وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے کے دعوے غلط نکلے ،عمران خان ایسے دعوے صرف سستی شہرت کیلئے کرتے رہے ہیں شہباز شریف وزیر نہیں کہ الزام کی بنیاد پر استعفیٰ دیں انکے پاس کون سے انتظامی اختیارات ہیں‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 فروری 2019 22:35

تمام جماعتیں سعودی ولی عہد کے استقبال میں ساتھ ہوتیں تو مہمان کی عزت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کا جتنا شاندار استقبال ہو اچھا ہے مگر حکومت نے اپوزیشن کو نہ بلا کر غلط کیا ہے،وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے کے دعوے غلط نکلے ،عمران خان ایسے دعوے صرف سستی شہرت کیلئے کرتے رہے ہیں،یہ تو نہیں کہتے کہ شریف خاندان کی کوئی ڈیل ہوئی ہے مگر حالات جس طرف جا رہے ہیں اس سے قیاس آرائیاں بڑھی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سعودی عرب ہماتا دوست ہے اور اس سے مذہبی عقیدت کا بھی رشتہ ہے،ولی عہد کا جتنا شاندار استقبال ہو اچھا ہے،حکومت اپوزیشن کو بھی تقاریب کیلئے مدعو کرتی تو اچھا ہوتا ،تمام جماعتیں استقبال میں ساتھ ہوتیں تو اس سے مہمان کی عزت افزائی ہوتی مگرحکومت نے اپوزیشن کو نہ بلا کر غلط کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہہم یہ تو نہیں کہتے کہ شریف خاندان کی کوئی ڈیل ہوئی ہے مگر حالات جس طرف جا رہے ہیں اس سے قیاس آرائیاں بڑھی ہیں ۔ہم نے تو ہمیشہ کہا ہے کہ قانون صرف پی پی کیلئے ہے باقی سب کو چھوڑ دیا جاتا ہے ،ملا ہو یا ریاست سب کا زور پیپلز پارٹی پر ہی چلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز کا رہا ہونا کوئی رہائی نہیں بلکہ ضمانت ہے ۔

شہباز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ سعودی سے معاہدوں کی بات پہلے سے چل رہی تھی ،اربوں روپے کے منصوبے دنوں میں نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس استعمال نہ کرنے کے دعوے غلط نکلے ،عمران خان ایسے دعوے صرف سستی شہرت کیلئے کرتے رہے ۔قمر زمان کائرہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف وزیر نہیں کہ الزام کی بنیاد پر استعفیٰ دیں ان کے پاس کون سے انتظامی اختیارات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات