ہنگری کی 35 سالہ خاتون کو پاکستانی جوان پسند آ گیا

پہلے فیس بُک پر دوستی ہوئی، پھر ساہیوال پہنچ کر شادی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 فروری 2019 10:15

ہنگری کی 35 سالہ خاتون کو پاکستانی جوان پسند آ گیا
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 فروری 2019ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے ایک اور جوڑی بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ہنگری کی 35 سالہ خاتون کو پنجاب کے شہر ساہیوال کا نوجوان پسند آ گیا۔ ایک سال قبل دونوں کی آپس میں فیس بُک پر دوستی ہوئی تھی۔ ساہیوال کے شاہد گجر کی تیمیا سا بو سے دوستی ہوئی تو دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے۔

ہنگری کی خاتون نے پہلے اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نام عائشہ رکھا گیا ۔ شاہد گجر اور عائشہ کے نکاح کی تقریب فرید ٹاؤن ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں دلہے کے عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ دلہا اور دلہن نے کہا کہ وہ دونوں بہت خوش ہیں۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ پنجابی لڑکے سے شادی کرکے بہت خوش ہوں۔ لڑکے کے بھائی علی کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہم بہت فخر اور مسرت محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے بھائی نے ایک غیر مسلم خاتون کو مسلمان کرکے شادی کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی خواتین نے فیس بُک کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں سے دوستی کی جس کے بعد وہ ان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئیں اور پاکستانی نوجوانوں سے شادی کر لی۔ حال ہی میں ملائیشیا کی ایک خاتون پشاور کے رہائشی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی اور شادی کر لی۔ اس سے قبل ایک میکسیکن خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی تھی۔

میکسیکن خاتون کی سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان سے دوستی ہوئی،جس کے بعد دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر میکسیکن خاتون ساہیوال پہنچ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد ساہیوال کے رہائشی ساجد کے ساتھ نکاح کر لیا تھا۔