Live Updates

سعودی ولی عہد کی تقریبات کیلئے مدعو کرنا اپوزیشن کا مطالبہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

اگر الزامات ہی بنیاد ہیں تو پھر وزیراعظم کے خلاف ہیلی کاپٹر ریفرنس کی تحقیقات چل رہی ہے، فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 16 فروری 2019 20:47

سعودی ولی عہد کی تقریبات کیلئے مدعو کرنا اپوزیشن کا مطالبہ نہیں، فیصل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا وزیراطلاعات کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی تقریبات کیلئے مدعو کرنا اپوزیشن کا مطالبہ نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اگر الزامات ہی بنیاد ہیں تو پھر وزیراعظم کے خلاف ہیلی کاپٹر ریفرنس کی تحقیقات چل رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ فواد چودھری بتائیں وزیراعظم کس منہ سے سعودی ولی عہد کے سامنے جائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر یہی معیار ہے تو پھر وزیراعظم اور ان کے وزرا کو بھی تقریبات سے دور رکھا جائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حکومت نے نواز شریف کو این آر او دینے کا جو کام کرنا تھا کر لیا۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ فواد چودھری ادھر ادھر کی چھوڑیں اعلان کریں کہ نواز شریف کو این آر او نہیں دینا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ محمد بن سلمان کی آمد سے قبل شہباز شریف کی ضمانت کی شکل میں حکومت اکیس توپوں کی سلامی دے چکی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سعودی ولی عہد کی خطے کے دورے سے واپسی تک نواز شریف بھی رہا ہو چکے ہوں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ این آر او کے تحت حکومت طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت کی مخالفت نہیں کریگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نواز شریف کی ضمانت کی راہ ہموار کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان نے ایک بار پھر بڑا لیڈر بننے کیلئے بہت بڑا یوٹرن لے لیا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان میں جرئت ہے تو اب این آر او روک کر دکھائیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اپوزیشن کو للکارنے والے بھارتی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت بھارتی جارحیت اور کشمیر میں مظالم پر ہنگامی اجلاس بلائے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حکومت کو تمام جماعتوں کو بلا کر حالات بتائے اور سب کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات