Live Updates

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عمران خان کا شاندار فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کا اجلاس ہر سال منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 23:00

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عمران خان کا شاندار فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کا اجلاس ہر سال منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہدکےتاریخی استقبال کےلیےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے ۔سعودی شاہی خاندان کےارکان،وزراءاورممتازکاروباری شخصیات کاوفد بھی پاکستان آئےگا۔

(جاری ہے)

سعوی ولی عہدکےدورےکےدوران سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ اورایوان صدرمیں عشائیہ دیاجائےگا۔سعودی وفدکی حفاظت کےلیے4سیکیورٹی حصارہوں گے۔پولیس اوردیگرفورسزکے4ہزارسےزیادہ اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔پہلاحصار اسلام آبادپولیس اوردوسرارینجرزکاہوگا۔تیسراحصارفوجی اہلکاروں اورچوتھاشاہی گارڈزپرمشتمل ہوگا۔اس حوالے سے مزید خبر یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کا اجلاس کل ہوگا، وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے کونسل اجلاس ہر سال منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کونسل کے اجلاس باری باری دونوں ممالک میں ہوں گے۔ کونسل کا جنرل سیکرٹیریٹ دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ میں تشکیل دے دیا گیا۔                                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات