سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل

ولی عہد محمد بن سلمان کی حفاظت پر مامور شاہی حفاظتی دستہ پاکستان پہنچ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 11:33

سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :سعودی عرب سے ولی عہد محمد بن سلمان کی حفاظت پر مامور شاہی حفاظتی دستہ نور خان ائیر بیس پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہدکےتاریخی استقبال کےلیےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔

سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے ۔سعودی شاہی خاندان کےارکان،وزراءاورممتازکاروباری شخصیات کاوفد بھی پاکستان آئےگا۔

(جاری ہے)

سعوی ولی عہدکےدورےکےدوران سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ اورایوان صدرمیں عشائیہ دیاجائےگا۔سعودی وفدکی حفاظت کےلیے4سیکیورٹی حصارہوں گے۔پولیس اوردیگرفورسزکے4ہزارسےزیادہ اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔پہلاحصار اسلام آبادپولیس اوردوسرارینجرزکاہوگا۔تیسراحصارفوجی اہلکاروں اورچوتھاشاہی گارڈزپرمشتمل ہوگا۔اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے۔

پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔پورٹریٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےذاتی خرچ سےتیارکرایاہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ولی عہد کے حفاظتی دستے میں شامل ایڈوانس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، شاہی دستہ سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لے گا۔سعودی شاہی دستہ ولی عہد کی رہائش گاہ کے علاوہ انکی نقل و حرکت کے وقت انکی حفاظت پر مامور ہوگا۔