Live Updates

فن اور ثقافت بھی مکروہ بھارتی سیاست کا شکار ہوگئے

بھارتی میوزک کمپنی نےیوٹیوب سےپاکستانی گلوکاروں کےگانےہٹادیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 17 فروری 2019 14:38

فن اور ثقافت بھی  مکروہ بھارتی سیاست کا شکار ہوگئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2019ء) :انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونیرمان سیناکی دھمکی کے بعد بھارتی میوزک کمپنی نےیوٹیوب سےپاکستانی گلوکاروں کےگانےہٹادیے۔ تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ سرینگر سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع پلوامہ کے قصبے اوانتی پورہ میں ایک شاہر اہ پر اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کا جموں سے سرینگر آنیوالا ایک قافلہ گزرہا تھا کہ اس دوران مجاہدین کی طرف سے گھات لگا کر قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا۔

دھما کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ درجنوں اہلکار زخمی بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔اس کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ایک جانب اس واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔

کرکٹ کلب آف انڈیا میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا ہے تو دوسری جانب بھارت نے پی ایس ایل کی براڈکاسٹ بھی بھارت میں رکوا دی ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی کا بتانا تھا کہ بھارت کی جانب سے پی ایس ایل براڈکاسٹ کرنے والے میڈیا گروپ پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

جس کے نتیجے میں بھارت میں پی ایس ایل کی نشریات روک دی گئی ہیں جس کے بعد بھارت میں شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کی نشریات دیکھنے سے محروم کر دیا گیا۔ثقافت اور فن بھی بھارت کی مکروہ سیاست سے محفوظ نہ رہ سکے۔بھارتی میوزک کمپنی نے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کی دھمکی کے بعد یوٹیوب سےپاکستانی گلوکاروں کےگانےہٹادیے۔مہاراشٹرنونیرمان سینانےمیوزک کمپنی کوپاکستانی گلوکاروں کیساتھ کام روکنےکی وارننگ دی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات