آئی ایل ایم کی جانب سے پنگریوکے مقامی ہال میں چھ نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان مختلف موضوعات پرتقریری مقابلے

آئی ایل ایم کی جانب سے طلبہ وطالبات کی پوشیدہ نصابی اورہم نصابی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی علمی تقریبات کا انعقاد قابل تحسین ہے‘پروفیسر طفیل چانڈیو

اتوار 17 فروری 2019 14:40

�نگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) طلبہ وطالبات کی علمی قابلیت بہتربنانے کے لیے کوشاں تنظیم آئی ایل ایم کی جانب سے پنگریوکے مقامی ہال میں چھ نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان مختلف موضوعات پرتقریری مقابلے کرائے گئے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات نے اپنے اپنے موضاعات کے حق میں زبردست دلائل کے ساتھ تقاریرکرکے سیکڑوں شرکاء سے خوب دادحاصل کی یہ تقاریری مقابلے سندھی اوراردوزبانوں میں ہوئے اردومیں جوموضاعات منتخب کیے گئے ان میں بول کہ لب آزادہیں تیری.اپنی تدبیرسے تقدیرکے دن رات بدل ڈالیں.ماحول پرانسانی اثرات.جدیدسائنسی اورعصری تقاضی.

(جاری ہے)

جوقدردان ہیں وہ جانتے ہیں قیمت کواوردیگرموضوعات شامل تھے جبکہ سندھی زبان میں بھی منتخب موضوعات پر طلبہ اورطالبات نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف ماہرتعلیم اور سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس کے انگلش ڈپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسرطفیل چانڈیو تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں فیض محمدابڑو نازیہ نازش.ڈاکٹرعدنان کمبوہ.فرحان علی کمبوہ.گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول کے پرنسپل گلزاراحمدسرائی محمدعثمان راہی.منورکھتری.وارث علی آرائیں.غازی نذیراحمد.توصیف میمن شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسرطفیل چانڈیو نے کہا کہ پنگریو جیسے پسماندہ علاقے میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اوراس سے بھی زیادہ قابل مسرت بات طلبہ وطالبات کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کے اظہار پرہوئی ہے علاقے کے سرکاری اورنجی طلبہ وطالبات نے اپنے اپنے موضوعات کے حق میں جن دلائل کے ساتھ تقاریرکیں اورجس اعتماد سے اظہارخیال کیا وہ ثابت کرتا ہے کہ پسماندہ علاقے سے تعلق ہونے کے باوجودپنگریو کے طلبہ وطالبات علمی قابلیت میں کسی بھی بڑے شہرکے طلبہ وطالبات سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایم کی جانب سے طلبہ وطالبات کی پوشیدہ نصابی اورہم نصابی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے لیے اس طرح کی علمی تقریبات کا انعقاد قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پنگریو کے اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے جس طرح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اسے دیکھ کروہ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس علاقے کے طلبہ وطالبات خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں مگران کی ان صلاحیتوں کونکھارنے اورسینچنے کی ضرورت ہے اور آئی ایل ایم کسی حدتک یہ کمی دورکرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے تقریب میں شریک طلبہ وطالبات کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ کی قدرکریں اوراس کے ساتھ ساتھ ہرمشکل ٹاسک کو چیلینج سمجھ کر قبول کریں کیونکہ دنیا میں جتنے بھی کامیاب انسان ہوگزرے ہیں انہوں نے مشکلات اورناممکنات کواپنے اوپرحاوی نہیں ہونے دیا اورپھران شخصیات نے دنیا کی تقدیربدل ڈالی تاہم ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے اساتذہ کابھی ہاتھ تھاعلامہ اقبال نے جومقام حاصل کیا اس میں ان کے استاد کی بھی محنت شامل تھی انہو?ں نے کہا کہ انسان کے اخلاقی اورمادی وجود میں فرق صرف کتاب کا ہے انسان کے اندرپیداہونے والی ایک چھوٹی سی خواہش بہت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے پروفیسرطفیل چانڈیونے مزیدکہاکہ ایک دوروہ تھا جس میں زیادہ سے زیادہ غلام بنانے والوں کوکامیاب سمجھا جاتاتھاپھرجاگیرداروں اوراس کے انڈسٹری کوکامیاب سمجاگیا مگرمستقبل اس کا ہے جس کے پاس ٹیکنالوجی ہوگی اوراب توٹیکنالوجی کے ذریعے انسان کے ذہن پرکنٹرول کرنے اورپھراسے اپنی مرضی سے چلانے کی تھیوری پر کام ہورہا ہے مگرہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں ہمیں خودکوعصری تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں کیمسٹری پرپی ایچ ڈی کرنے والے علاقے کے ہونہار طالب علم ڈاکٹرعدنان کمبوہ نے کہا کہ ہمیں وقت کی قدرکرنا چاہیے اورجھوٹ بولنے سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ ہم ان دووجوہات کے باعث عالمی دنیا میں اپنا مقام نہیں بنا سکے انہوں نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو اب عصری تقاضوں کے مطابق ایجیوکیشن کوالٹی پرتوجہ دینا ہوگی اب صرف میڈیکل اورانجینرنگ کے سحر سے نکلنا ہوگا کیونکہ دنیا میں سیکڑوں ایسے شعبے ہیں جن میں ہمارے طلبہ وطالبات اپنا لوہامنواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی دنیاکے ساتھ چلنے کے لیے خودکوتیارکرناپڑیگااب طلبہ وطالبات کو اپنے پسندیدہ شعبوں میں بہترتعلیم اوراسکالرشپ کے حصول کے لیے گوگل سے بھی بہت مدد مل سکتی ہے انہوں نے والدین پرزوردیاکہ وہ اپنے بچوں کو ان کے پسندیدہ مضامین میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیں اوراپنی مرضی ان پرمسلط نہ کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کی کامیابی کے لیے خواہش اورشعور کی امنگ پیدا ہونا بہت ضروری ہے ایک خواہش انسان کوپستی سے بلندی تک پہنچا دیتی ہے اس لیے اپنے اندرکچھ نہ کرنے کی خواہش پیداکریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایل ایم کے صدرشاہدآرائیں نے کہا کہ انہوں نے ہم خیال دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی تنظیم کی بنیادرکھی ہے ہماری تنظیم کا مقصد طلبہ وطالبات کودورحاضر کے چیلینجوں اورکوالٹی ایجیوکیشن کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اس حوالے سے تیارکرنا بھی ہے اورآج کی یہ تقریب اسی سلسلے کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات دیگرشہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ دیگرشہروں کے طلبہ وطالبات کوبھی اپنی صلاحتیں اجاگرکرنے کاموقع مل سکے تقریب سے عبدالکریم خاصخیلی.

نیازاحمدکمبوہ.نوشین ٹالپر.مریم نذیر. طلال. صوبیہ کھوسواوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا تقریب کے شرکاء نے اے پی ایس کے شہداء اورملالہ یوسف زئی کو بھی خراج تحسین پیش کیاتقریب میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری اسکول پنگریو کے طلبہ وطالبات نے بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں ٹیبلو بھی پیش کیا جسے تقریب کے شرکاء نے بہت سراہا جبکہ آخرمیں ان مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات میں تعریفی اسناداورشیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں-