Live Updates

ایس ایم منیر کا شپ بلڈنگ میںحکومتی و نجی شراکت داری پر تبادلہ خیال

پیر 18 فروری 2019 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایس ایم منیر سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگزیکٹو TDAPکی سربراہی میںکر ا چی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورک (کے ایس ای ڈبلیو)کا دورہ کیاایف پی سی سی آئی کے وفد میںقا ضی عبدالمختار،سابق گورنر آف اسٹیٹ بینک، سید مظہر علی ناصر ایڈوائزر ٹوپریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئی ، حنیف گوہر ،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی،ذکی احمد شریف، چیئرمین ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی(سینٹرل)برائیReforms and Austerity Measures ارشد رحیم خان ، شاقیب عارف سی او او نیشنل فوڈ ز شامل تھے دورے کے موقع پر ایک انٹر ایکٹو سیشن کا اہتمام کیا جس میں کرا چی شپ یا رڈ کی سرگرمیوں ، کار کر د گی اور اہداف سے متعلق آگاہ کیا گیا اس دورے کی دعوت ریئر ایڈ مرل اطہر سلیم مینجنگ ڈائر یکٹر آف کر ا چی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورک (کے ایس ای ڈبلیو) نے دی تھی۔

(جاری ہے)

کر ا چی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورک (کے ایس ای ڈبلیو) کے منیجنگ ڈائر یکٹرنے اپنی بر یفنگ میں ایف پی سی سی آئی کے وفد کو سی پیک کے پس منظر میں گوادر بندر گاہ پر بڑھتی ہوئی آمد و رفت اور میری ٹائم سر گرمیوں سے آگا ہ کیا اور بتایاکہ بڑھتی ہو ئی سرگرمیوں کی وجہ سے گوادر میںایک اور شپ یارڈ کی ڈیولپمنٹ کے لئے زمین وزیر اعظم عمران خان نے منسٹر ی آف ڈویلپمنٹ اینڈ پلا ننگ نے بلو چستان حکومت سے تعاون کر کے حاصل کر لی ہے ۔

یہ شپ یا رڈ کی نئی زمین Surnallahکے مقام پر گوادر کے نز دیک بہت اہمیت رکھتی ہے جسے غیر ملکی شپ یا رڈ کمپنی کے ساتھ مشتر کہ منصوبے سے قا ئم کی جا ئے گی اور اس سلسلے میں پر وجیکٹ آفس بنایا جا چکا ہ ہے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ اس وقت بھا رت میں 23سے زیا دہ شپ یا رڈ ہیں اور نگلا دیش میں 5شپ یا رڈ ہیں جبکہ پاکستا ن میں صرف ایک شپ یا رڈ تعمیر کی گئی ہے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ سیکٹر شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کا ری ایک منافع بخش سودہ ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کمایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں ان لینڈ اور بیرون ملک ٹرانسپورٹیشن میںسر مایہ کا ری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے افسوس سے کہا کہ KPTاور پورٹ قاسم تر سیل اشیا کیلئے جہاز بیرون ملک سے حاصل کر تے ہیں جبکہ کر ا چی شپ یارڈ میں جہازوں کی سہولت موجود ہے۔

ایس ایم منیرنے کر ا چی شپ یارڈ کی جہاز وں کی تیاری اور سرگر میوںکو سراہا اورکہا بحری جہازوں کے ذریعے سستی نقل و حمل سے تجا رتی سرگرمیاں کم قیمت پر سر انجام دی جا تی ہیں ۔ انہوں نے فیڈریشن اور پاکستان کی تاجر برادری کی طر ف سے جہاز کی صنعت سازی کے شعبہ میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ہم اس صنعت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے حکومت پر زور دینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات