سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد ڈالر کی قدر میں زبردست کمی
پیر کے روز پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی واقع
محمد علی پیر 18 فروری 2019 20:49
(جاری ہے)
بیرونی سرمایہ کاری میں حالیہ اضافہ ڈالر کے ریٹ میں مزید کمی کا سبب بنے گا جس سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی اور آئی ایم ایف سے قرضہ لینے میں زیادہ سخت شرائط کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ بھی واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے آج واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز اتوار کو پاکستان پہنچے، ان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف تھنڈر17طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور پروٹوکول کے ساتھ نور خان ایئربیس تک پہنچایا۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا، عمران خان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کو گارڈآف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔آج سوموار کو سعودی ولی عہد کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا اوران کو21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بڑی اہم ملاقات کی، اسی طرح چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کی۔ ایوان صدر سے سعودی ولی عہد آج واپس روانہ ہوگئے ہیں، نورخان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ مختصر پریس کانفرنس بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں صبح اٹھا تو اپنا موبائل فون دیکھا تو آپ کے پاکستان کا سفیر کہنے کے جملے پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔آپ کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کوبہترین سوشل میڈیا رسپانس ملا۔ آپ بہت مقبول ہوگئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں تومجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے2107 قیدیوں کی رہائی پرمیں آپ کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب میں نئے رشتوں میں نئے زاویے پیدا ہوئے ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان میں آکر اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تیس میں پاکستان بڑی معیشت ہوگا۔2030ء میں پاکستان دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان بڑا اہم ملک ہوگا۔2030ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور بھارت تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ پاکستان کو یقینی طور پر ہمسایوں سے فائدہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان، پیشی پرآئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا
-
سانحہ9 مئی خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی، آئی ایس پی آر
-
قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی مذمت
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مہارت رکھنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات
-
'امریکہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے'، روس
-
وزیرداخلہ کی گوارد میں بہیمانہ واقعہ میں 7افراد کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
9 مئی جناح ہاؤس کیس، عدالت کا 6 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
پولیس نے وکلاءکے پرامن مارچ پر تشد د کرکے زیادتی کی ہے،بیرسٹر سیف
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.