دلہن کا جوڑا بروقت نہ دینے پر ریپبلک وویمن ویئر ڈی ایچ اے کیخلاف ایک لاکھ 25 ہزار کی ڈگری جاری

بدھ 20 فروری 2019 15:02

دلہن کا جوڑا بروقت نہ دینے پر ریپبلک وویمن ویئر ڈی ایچ اے کیخلاف ایک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) صارف عدالت نے دلہن کا جوڑا بروقت نہ دینے پر ریپبلک وویمن ویئر ڈی ایچ اے کے خلاف ایک لاکھ 25 ہزار کی ڈگری جاری کر دی ۔صارف عدالت نے ریپبلک وویمن ویئر کی مالکہ مسز ثنا عمر کو 10 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عروج شمس نے موقف اپنایا تھا کہ اکتوبر 2015ی میں ریپبلک وویمن ویئر ڈی ایچ اے کو شادی کے لئے عروسی جوڑا تیار کرنے کا آرڈر دیا،ایک لاکھ 25ہزار ایڈوانس بھی دیا، دسمبر 2015ء میں شادی کا جوڑا دینا تھا ،جوڑا بروقت نہ دینے سے 5 لاکھ روپے کا جوڑا کہیں اور سے خریدا ، ہرجانہ دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :