آنجہانی فیشن ڈیزائنر کی بلی کو وراثت میں 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان

جمعرات 21 فروری 2019 11:30

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) دنیا کی امیر اور مشہور ترین بلی کو وراثت میں 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔فیشن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ منگل کے روز 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ آنجہانی فیشن ڈیزائنر کی بلی چوپے دنیا کی مشہور ترین بلی ہے جو فیشن شوز اور مختلف اشتہارات میں کام کرکے اپنی 3 ملین ڈالر سے زائد کی دولت جمع کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

کارل لیگر فیلڈ کا کوئی وارث نہیں ہے جس کے باعث چوپے کو ان کی 200 ملین ڈالر کی جائیداد ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔اپنی زندگی میں بھی فیشن ڈیزائنر نے اس بلی کو انتہائی شاہانہ طریقے سے رکھا اور اس کے اکآنٹ میں اتنی رقم جمع کرائے رکھی تاکہ اسے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔بلی کے آنجہانی مالک کارل لیگر فیلڈ نے چوپے کیلئے مستقل طور پر ایک باڈی گارڈ اور 2 خادمائیں رکھی ہوئی تھیں جو ان کے انتقال کے بعد بھی مستقل طور پر اس بلی کی خدمت کرتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ چوپے کا اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر اسے سوا 2 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔