آغا سراج درانی کی نیب عدالت میں پیشی ،پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچی

ہمیں یہ ہر صورت گوارہ نہیں ہے کہ لوگوں پر دباو ڈالنے کے لیے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا جائے،رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 21 فروری 2019 18:07

آغا سراج درانی کی نیب عدالت میں پیشی ،پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی بڑی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل ہی پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچی۔تفصیلات کے مطابق کراچی احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی ،، شہلا رضا،، وقار مہدی ,قائم علی شاہ،منظور وسان اور دیگراحتساب عدالت پہنچے اور نعرے لگاے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ جو قاتل ہوتا ہے ،اسکے گھر بھی جا کر یہ سلوک نہیں کیا جاتا ۔آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپہ مارا اور ہمیں ملنے بھی دیا گیا، ہمیں یہ ہر صورت گوارہ نہیں ہے کہ لوگوں پر دباو ڈالنے کے لیے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا جائے۔انہوں نے کہا میں حیران ہوں کہ وزیر اعظم پر ہیلی کاپٹر فنڈنگ کیس ہے،انکی بہن بھی مقدمات کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

کے پی کے کا افسر گرفتار ہوتا ہے تو وِزیراعظم ٹوئٹ کرتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون ہے،وہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے لیے الگ الگ ہے ۔ اگر نیب دوران تفتیش گرفتار کرسکتی ہے تو وزیر اعظم اور دیگر کو بھی گرفتار کرو۔واضح رہے گزشتہ روز آغا سراج درانی کی گرفتاری اور ان کے گھر پر نیب چھاپے کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آغا سراج درانی کے باہر دھرنا بھی دیا تھا، منظور وسان کا کہناتھا کہ ہم نے کبھی احتساب سے انکار نہیں کیا لیکن یہ طریقہ کار درست نہیں ہے ان طریقوں سے سندھ کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا ،یہ گرفتاری شاید کو ئی پیغام ہے