بھارت سے آنے والی ہر گولی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

مودی کی دھمکیاں بے بنیاد اور گیدڑ بھبکیاں ہیں، پلوامہ حملہ بھارتی حکومت کا خود کا رچا ہو اڈرامہ ہے

جمعہ 22 فروری 2019 15:09

بھارت سے آنے والی ہر گولی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ‘ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و سا بق انچارج میڈ یا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پرامن ضرور ہے مگر ہم بھارت سے آنے والی ہر گولی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، ہماری مسلح افواج جذبہ حب الوطنی اور جذبہ شہادت سے شرشار ہے بلکہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ موت سے بے نیاز ہے اور بھارت کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہے۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، جس نے ہمیشہ را اور دیگر خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان کو دھمکیاں بے بنیاد اور گیدڑ بھبکیاں ہیں، پلوامہ حملہ بھارتی حکومت کا خود کا رچا ہو اڈرامہ ہے جس کا پاکستان سے تعلق نہیں، بھارت کا پلوانہ حملے کا پاکستان پر الزام لگانا اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔، یہ سب کچھ انڈین راکا کیا دھرا ہے انہو ں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کے لئے بھارت نے ہمیشہ اوچھے ہتھکنڈے آزمائے۔