ڈا ئو یونیورسٹی نے پاکستان کے پہلے ای ڈاکٹرز پروگرام شروع کردیا
جمعہ 22 فروری 2019 16:01
(جاری ہے)
پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف آؤٹ آف پریکٹس ڈاکٹرزورکنگ میں آجائیں گی، بلکہ علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں طبی تعلیم پر لگ بھگ 50لاکھ روپے قومی خزانے سے خرچ ہوتے ہیں، ای ڈاکٹر کی سہولت کے ذریعے یہ قومی دولت ملک میں واپس آجائے گی، انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی پاکستان میں طبی تعلیم کا بہترین ادارہ ہے، جس نے ملک میں پہلا ای ڈاکٹر پروگرام متعارف کراکے اپنا منفرد اعزاز برقرار رکھا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد مسرور نے کہا کہ ای ڈاکٹر سہولت کا آئیڈیا5برس پہلے پیش کیا گیاتھا مگر عملی کا م پروفیسر سعید قریشی کی سربراہی میں شروع ہوا اور آج اسی پروگرام کا دوسرا بیج تکمیل کے مراحل میں ہے، اور تیسرے بیج کا آغاز کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہمارے یہاں میڈیکل ایجوکیشن میں رجسٹرڈطلبا 65فیصد سے زائد لڑکیاں ہوتی ہیں، جن میں سے تقریباًً80فیصد ہاؤس جاب مکمل کرنے کے ایک سال کے اندر پروفیشن چھوڑ جاتی ہیں، جن سے ملک کے ہیلتھ کئیر نظام میں خلا رہ جاتا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی نے اس خلا کو ای ڈاکٹر سہولت کے ذریعے پر کرنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ ای ڈاکٹر سہولت کے ذریعے دنیا کے کسی بھی خطے میں بیٹھی پاکستانی لیڈی ڈاکٹر کو آن لائن کے ذریعے تربیت دی جاری ہے، اس کے بعد ان تربیت یافتہ ڈاکٹرز کا مریضوں سے رابطہ ہوجاتا ہے، پروفیسر جہاں آرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، عرب امارات اور سعودی عرب میں موجود درجنوں لیڈی ڈاکٹر ہمارے اس پروگرام سے استفادہ کر چکی ہے، مزید بھی رابطہ کر رہی ہے، تقریب سے آخر میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.