Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا، ایف بی آر نے ٹیکس ڈائریکٹر 2017ء جاری کر دی

اسد عمر نے 48لاکھ 49ہزار ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 30 لاکھ 86 ہزار 961 روپے ٹیکس ادا کیا،رپورٹ

جمعہ 22 فروری 2019 16:45

وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا، ایف بی آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ایف بی آر نے ٹیکس ڈائریکٹری 2017 جاری کر دی جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے 48 لاکھ 49 ہزار 615 روپے ٹیکس دیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 30 لاکھ 86 ہزار 961 روپے ٹیکس ادا کیا۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 17 لاکھ 23 ہزار 38 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 7 لاکھ 2 ہزار 698 روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے 82 لاکھ 68 ہزار 298 روپے ٹیکس دیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق سابق وزیر اعظم نوز شریف 2 لاکھ 63 ہزار 173 روپے ٹیکس ادا کیا ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 لاکھ 89 ہزار 174 روپے ٹیکس دیا،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے 3 لاکھ 68 ہزار 598 روپے ٹیکس ادا کیا،جہانگیر خان ترین نے سال 2017 ? میں 9 کروڑ 73 لاکھ 17 ہزار 272 روپے ٹیکس ادا کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 6لاکھ 53 ہزار 943 روپے ٹیکس دیا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے 4 لاکھ 75 ہزار 573 روپے ٹیکس ادا کیا،پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے 1لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس دیا،وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے 2 لاکھ 27 ہزار 591 روپے روپے ٹیکس ادا کیا،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 2017 ? میں 3 لاکھ 77 ہزار 511 روپے ٹیکس دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات