اسلام آباد ، ایف ایٹ کچہری میں فائرنگ کر نے والے چھ ملزمان گرفتار

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

اسلام آباد ، ایف ایٹ کچہری میں فائرنگ کر نے والے چھ ملزمان گرفتار
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) اسلام آباد میں ایف ایٹ کچہری میں فائرنگ کر نے والے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہفتہ کو ایف ایٹ کچہری مین دو گروپوں میں تصادم ،ایک گروہ نے دوسرے پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے گروہ کے 6 ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیاملزمان کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا، مزید شروع کر دی گئی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ذاتی دشمنی تھی۔ایک گروہ کے ارکان کی قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت عدالت میں زیر سماعت تھی۔ پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ میں ملزمان کے مقدمہ درج کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔