جیلانی پارک میں انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقاد

اتوار 24 فروری 2019 21:20

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2019ء) جیلانی پارک میں انٹرنیشنل ڈاگ شو کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی مہمانِ خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ڈاگ شو میں مختلف 25اقسام کے 300کتے شریک ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف ممالک سے آئے ہوئے ججز نے آل بریڈ ڈاگز میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے کتوں کے مالکان کو انعامات دئیے۔ اس پروگرام نے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت اور ذوق و شوق سے پروگرام دیکھا۔