امریکا،ترکی ،یونان میں برف باری،

نظام زندگی مفلوج،100گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں مالٹا میں بھی طوفانی موسم کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں ،تیز ہوائوں نے لوگوں کا سڑک پر کھڑا رہنا مشکل بنادیا

پیر 25 فروری 2019 16:47

امریکا،ترکی ،یونان میں برف باری،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) امریکا،ترکی ،یونان میں برف باری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔وسکونسن میں برف باری کے باعث ہائی وے پر 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔دوسری جانب مالٹا میں طوفانی موسم کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں جبکہ تیز ہوائوں نے لوگوں کا سڑک پر کھڑا رہنا مشکل بنادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،وسکونسن میں برف باری کے باعث ہائی وے پر 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

نارتھ ڈکوٹا میں سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ ٹینیسی اور الابا ما میں گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔یونان کے شمالی اور وسطی حصے بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں،برف باری کے باعث شہریوں کو نقل و حمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ترکی کے شہر استنبول میں دو روز سے جاری بر ف باری سے درجنوں ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دوسری جانب مالٹا میں طوفانی موسم کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں جبکہ تیز ہوائوں نے لوگوں کا سڑک پر کھڑا رہنا مشکل بنادیا۔