سیپکو پیرجوگوٹھ کا نادہندگاں اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار لیے

پیر 25 فروری 2019 18:03

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2019ء) سیپکو پیرجوگوٹھ کا نادہندگاں اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار لیے۔ سینکڑوں کنیکشن منقطع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیپکو (واپڈا) سب ڈویزن پیرجوگوٹھ کی جانب سے ایس ڈی او ولی محمد لغاری کی سربراہی میں واپڈا فورس کا کچہ کے علاقے کیٹی ممتاز بھٹو میں نادہندگاں اور بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں 3سے زائد غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار لیے گئے، جبکہ دوراں آپریشن سینکڑوں کنڈا کنیکشن بھی منقطع کردیئے گئے ہیں، آپریشن کے بعد علاقے میں بجلی چوروں میں پریشانی پھیل گئی کئی لوگوں نے خود تاریں اتار دیں، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سیپکو سب ڈویزن پیرجوگوٹھ کے ایس ڈی او ولی محمد لغاری نے جنگ کو بتایا کہ حکام بالا کے احکامات پر غیر قانونی بجلی چلانے والوں اور نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں کیٹی ممتاز بھٹو کے علاقے میں 3سے زائد غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار دیئے گئے ہیں ذمہ داراں کیخلاف قانوں کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گرینڈ آپریشن غیرقانونی کنیکشن اور نادہندگان کے خاتمے تک جاری رہیگا کوئی بھی قانون اور ریاست سے بڑھ کر نہیں ، انہوں نے کہا کہ نادہندگاں کو سہولت کیلئے پیرجوگوٹھ میں سیپکو سکھر کے چیف سعید احمد ڈیواچ کے احکامات پر ایس ای سکھر عبدالکریم میمن کی نگرانی میں کھلی کچھری بھی لگائی گئی علاوہ ازیں لوگ باز نہیں آئے اور قانونی طور پر گرینڈ آپریشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :