ڈاکٹرشکیل آفریدی کے وکیل کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

چارسال گزرنے کے باوجود میرے والد کے قاتل گرفتارنہ ہوئے،وزیراعظم اورپولیس حکام نوٹس لیں،بیٹاعدنان سمیع اللہ

منگل 26 فروری 2019 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) ڈاکٹرشکیل آفریدی کے وکیل کے بیٹے عدنان سمیع اللہ خان آ فر ید ی نے اپنے والد شہید سمیع اللہ آ فریدی ایڈو کیٹ کے قاتلوں کو گر فتار کر نے کیلئے وزیر اعظم عمر ان خان ،وزیر اعلیٰ محمود خان ، آ ئی جی پو لیس سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیاہے،چار سا ل گزرنے کے باوجودبھی ان کے قاتلوں کوگرفتارنہ کرسکے۔

گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں اپنے د یگر رشتہ داروں کے ہمرا ہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ میراوالدشہیدسمیع اللہ ایڈووکیٹ جاسوسی کے الزام گرفتارڈاکٹرشکیل آ فر ید ی کے وکیل تھے انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں نے ان کو کیس چھو ڑنے کی کئی بار د ھمکیاں بھی دیئے تھے لیکن ایک دن نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار وں نے فا ئر نگ کر کے شہید کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہم نے پو لیس تھا نہ میں ایف آ ئی آر بھی نا معلوم افراد کے نام پر در ج کیا گیا لیکن پو لیس نے گزشتہ چار سالوں سے سراغ نہ نکال سکا ۔انہوں نے کہاکہ پولیس ہما رے والد کے قاتلوں کو گر فتار کر نے میں مکمل نا کام ہو چکے ہیں ہم ان کی کا ر کردگی کی مکمل طور ما یوس ہو ئے ہیں ،انہوں نے یو این کمیشن اور عالمی انسانی حقوق تنظمیوں سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلا نے میں مدد کیا جا ئے اوریواین کمیشن بنا یا جا ئے تا کہ شفاف تحقیقات سے شہید کے قاتلوں کو گر فتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے۔