پاک فضائیہ کی جانب سے 2بھارتی طیارے مارگرانے ،بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، لیلیٰ ترین رکن بلوچستان اسمبلی

جمعرات 28 فروری 2019 22:07

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے خاتون رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین گزشتہ روز بھاری طیاروں کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے جوابی کرکے 2 بھارتی طیارے مارگرانے اور بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ملک روح اللہ خان ترین اور پارٹی کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے کہاکہ پاکستان کی دفاع میں پاک فوج دنیا کی کسی بھی جاریت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی بھرپور اہلیت و قدرت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ دنیا اچھی طرح جان لے پاکستان کی بہادر افواج صرف 7 لاکھ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام بھی ہے کسی بھی جنگ کی صورت میں ہم بلوچستان کی مائیں, بہنیں اور بیٹیاں اپنے عظیم فوجی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے انہوں نے کہا کہ پاک فوج بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہاکہ مودی سرکار اپنی سیاسی بیوقوفی میں جنگ کی دھمکی تو دے رہا ہے لیکن اسے اچھی طرح پتہ ہے کہ یہ دھمکیاں خود اپنی ہی بربادی کو دعوت دینے کی طرح ہے ہمارے دشمن اچھی طرح یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کی دفاع میں پاک فوج دنیا کی کسی بھی جاریت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی بھرپور اہلیت و قدرت رکھتی ہے اپنے اس سرزمین کے دفاع سے زیادہ ہماری اور کوئی بھی مقدس زمہ داری نہیںانہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ بھارتی طیاروں کی سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں جلد قوم سپروائز دینگے جوکہ ساری دنیا نے دیکھ لیا پاک فضائیہ کی شاہنوںنی2 بھارتی طیارے مارگرانے اور بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کرلیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔