Live Updates

اس سارے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے

پاکستان کے پاس بھارت کا ایک حاضر سروس پائلٹ ہے ، پاکستان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔ بھارتی اخبار کے نمائندے کی اُردو پوائنٹ سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 مارچ 2019 11:17

اس سارے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2019ء) : بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر کے راستے سے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر موجود بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے صحافی نے اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ بلکہ اس سارے معاملے میں پاکستان کی پوزیشن بے حد مضبوط ہے کیونکہ پاکستان کے پاس بھارت کا ایک حاضر سروس پائلٹ ہے جو پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تو یہ بھی کیا کہ جب انہیں کشمیر میں مقامی افراد نے پکڑا، تو مشتعل ہجوم نے بھارتی پائلٹ کو مارا لیکن پاک آرمی نے آ کر اسے بچایا اور اس کا علاج بھی کروایا۔ پاکستان نے ایسا کرکے دنیا بھر کو ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

جب سے بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں آیا تھا تب سے ہی بھارتی میڈیا پر یہ بات بہت زیادہ زور پکڑ رہی تھی کہ اب پاکستان بھارتی پائلٹ کی رہائی کے لیے شرائط رکھے گا۔

اور شرائط پر ہی بات کرے گا جس سے متعلق بھارت نے کہا کہ ہم نہیں مانیں گے۔ ایک طرف جہاں پاکستان نے بارڈر پر بھارت کو سرپرائز دیا وہیں بھارتی پائلتٹ کی رہائی کا اعلان بھی بھارت کے لیے ایک بہت بڑا سرپرائز تھا، عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ امن کے فروغ اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج رہے ہیں جو ان کا ایکا اچھا فیصلہ تھا۔

اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ نریندر مودی کی حکومت کی اگر تاریخ دیکھیں تو انہوں نے عوام سے بہت سے وعدے کیے ، لیکن وہ وعدے پورے نہیں ، اب کے الیکشن میں پانچ حلقوں سے وہ الیکشن ہار چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی انتخابی مہم نے بھارت کے خلاف موقف کو مہم کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک بڑا حصہ پُر امن ہے اور جنگ نہیں چاہتی ۔ بھارتی صحافی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات