گرفتار بھارتی پائلٹ کی گرفتاری بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے،مولانا فضل الرحمان

گستاخ رسول کی آزادی ہو یا پائلٹ کی آزادی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں،سربراہ جے یوآئی

جمعہ 1 مارچ 2019 19:57

گرفتار بھارتی پائلٹ کی گرفتاری بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے،مولانا فضل ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2019ء) ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی گرفتاری بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، گستاخ رسول کی آزادی ہو یا پائلٹ کی آزادی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں، پاک فوج کی فتح کو وزیراعظم نیازی شکست میں تبدیل نہیں کر سکتے، خوف بھارت کا نہیں بلکہ بدقسمتی یہ ہے کہ 71ع کے بعد اب بھی ملک پر نیازی مسلط ہے، جعلی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑائو ڈالا جائے گا، نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیںایم ایم اے کے مرکزی صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز جامعہ منزل گاہ سکھر جے یو آئی سکھر کے رہنما مفتی سعود افضل ہالیجوی سے اس کے بھائی امیر فیصل کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی دباؤ کے تحت فیصلہ کیے جا رہے ہیں، گستاخ رسول کی گرفتاری ہو یا گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نند کی آزادی بیرونی دباؤ کے نتیجے میں ہوئی ہے، خوف یہ نہیں ہے کہ بھارت سے جنگ ہے بدقسمتی یہ ہے کہ 71ع کی طرح اس مرتبہ بھی ملک میں ایک نیازی مسلط ہے، جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں ایسا نہیں ہوتا تو اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑائو ڈالا جائے گا، حکومت کا تختہ الٹ کر واپس لوٹیں گے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے دورے پر سندھ آئے ہوئے تھے سندھ کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کرکے حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے، مولانا فضل الرحمن کراچی، بدین، نوشہرہ فیروز، جامشورو، سییوہن، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ الہیار تک پروگرام اور ملین مارچ میں شرکت کے بعد گزشتہ روز سکھر سے بائے روڈ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، آغا محمد ایوب شاہ، مفتی سعود افضل ہالیجوی مولانا محمد صالح انڈھڑ، عبدالقیوم ہالیجوی و دیگر رہنما موجود تھے۔

#