رابطہ عوام مہم کے ذریعے بلوچستان کے لاکھوں افراد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں گے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعہ 1 مارچ 2019 20:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ رابطہ عوام مہم کے ذریعے بلوچستان کے لاکھوں افراد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد جماعت اسلامی کی دعوت ،جدوجہد،خدمات سے متعارف ہوجائیں اورجماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں ۔جماعت اسلامی کی دعوت قرآن وسنت کی دعوت ہے جماعت اسلامی کا پیغام اور دعوت تمام اقوام کے دنیاوآخرت کے فائدے اور اسلامی نظام کے قیام کی دعوت وپیغام ہے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کوحقیقی عوامی پارٹی بنائیں گے ۔

جماعت اسلامی مورثیت ،کرپشن سے پاک متبادل اور مسائل کے حل کی آخری امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا وقت گزر گیا اب ہر فرد باشعور ہیں جماعت اسلامی کو دیکھ سمجھ اور پڑھ سکتے ہیں میڈیا کے دور میں جماعت اسلامی کی خدمات ،جدوجہد وپیغام سب کے سامنے اور پہنچ میں ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے دیرینہ مسائل پریشانیاں حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی نے قومی سطح پر ہر فورم پر آواز اُٹھائی اور اس کے حل میں جماعت اسلامی نے اہم کردار ادا کیا بڑے بڑے مسائل اجاگر کیے اور اس کے حل کی راہ متعین کیے ۔

الحمدا للہ جماعت اسلامی کی تربیت کی بدولت جماعت اسلامی ودیگر پارٹیوں کے لوگوں کے کردار عمل وجدوجہد میں بہت فرق ہے ہم باعمل ،باکردار ،دیانت داراوردین دار افراد تیار ہورہے ہیں جو معاشرے میں خاص ہواور جس پر اعتماد کیا جاسکتاہو۔ عوام الناس بلخصوص تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد ،علمائے کرام ،نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی کا ممبر بن کر راہ حق کا مسافر بن کر اسلامی حکومت کے قیام کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔ہم عوام کے دیناوی مسائل حل کرنے کیساتھ انہیں آخرت کی کامیابی کیلئے بھی تیار کر رہے ہیں دنیا وآخرت میں سرخرورہے ۔ جماعت اسلامی قوم کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔