Live Updates

پی آئی اے کا کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن کا آغاز

وزیر اعظم کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس پہنچانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایات پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ،پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، وفاقی وزیر محمد میاں سومرو

ہفتہ 2 مارچ 2019 15:10

پی آئی اے کا کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) پی آئی اے نے ملک کے چار بڑے ایئر پورٹس کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کر دیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

محمد میاں سومرو وفاقی وزیر ہوابازی نے کہاکہ عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر جن کے ویزہ کی معیاد ختم ہو رہی ان کو ترجیح دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اب تک پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے مسافروں کے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے ملکی ضروریات کے وقت مسافروں کی جانب سے تعاون پر شکر گزار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات